ایک نیوز:اسٹیٹ بینک نے حج درخواستیں وصول کرنے والے بینکوں کی نامزد برانچیں ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلی رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
وزارت مذہبی امور نے 14 بینکوں کو 16 سے 31 مارچ تک حج درخواستیں اور واجبات جمع کرنے کی اجازت دی ہے۔
البتہ 23 مارچ کی عام تعطیل اور 24 مارچ کو زکوٰۃ کٹوتی کے لیے بینکوں کی عوامی لین دین بند تھی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے مجاز بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی نامزد برانچیں25 اور 26 مارچ کو حج درخواستیں اور واجبات جمع کرنے کےلیے کھلی رکھیں۔