چین کے بعد سعودیہ نے بھی پاکستان کو 2ارب ڈالر رول اوور کردیئے

Mar 24, 2023 | 18:08 PM

ایک نیوز :چین کے بعد سعودی عرب نے بھی 2 ارب ڈالر پاکستان کو رول اوور کردیئے ۔

تفصیلات کے مطابق 2ارب ڈالر کی رقم پاکستان نے سعودی عرب کو مقررہ مدت کے بعد واپس کی تھی جو سعودی عرب نے پاکستان پھر بھیج دی ۔مزید 30 کروڑ ڈالر چند روز میں آجائیں گے۔

قبل ازیں  پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی ہے اور دوست ملک نے 2 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا ہے جو آئی ایم ایف سے معاہدے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

 ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ چین نے دو ارب ڈالر کے قرض کی ادائیگی رول اوور کر دی ہے۔ اس نے سیف ڈیپازٹس کی واپسی ایک سال کے لیے موخر کی ہے۔آئی ایم ایف سے معاہدے کیلئےایکسٹرنل فنانسنگ کی تصدیق ضروری ہے اور اس کے لیے جلد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی فنانسنگ کی بھی امید ہے۔

 وزارت خزانہ کے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اسی ماہ چین سے مزید 30 کروڑ ڈالر بھی پاکستان آنے ہیں جس کے بعد اسی ماہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب ڈالر سے بڑھنے کی امید ہے۔

مزیدخبریں