ایک نیوز : مسلم لیگ (ن) نے عمران خان کے بیانیے کے خلاف حکمتِ عملی تیار کر لی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے لگی لپٹی رکھے بغیر کردار اور حقائق عوام کے سامنے منکشف کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چیف آرگنائز مسلم لگ ن مریم نواز شریف تنظیمی کنونشنز اور عوامی اجتماعات کو حقائق عوام تک پہنچانے کے لئے استعمال کریں گی۔
مریم نواز شریف پیر (27 مارچ) سے عوامی سطح پر عمران خان کے مقامی اور انٹرنیشنل ہینڈلرز کو بے نقاب کریں گی۔ لیگی نائب صدر پیر کو قصور جائیں گی جہاں وہ قصور کے تنظیمی کنونشن میں قوم کے سامنے اہم حقائق رکھیں گی اور ملکی سیاست کے حوالے سے انکشافات کریں گی۔