گلبرگ میں پولیس مقابلہ،ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

گلبرگ میں پولیس مقابلہ،ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کیپشن: Police encounter in Gulbarg, robber arrested in injured condition

ایک نیوز:گلبرگ پولیس نے جام شیریں پارک کے قریب پولیس مقابلے کے بعدڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

گلبرگ پولیس نے ڈاکوؤں کو مشکوک ہونے کے باعث رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ ‏ڈاکووں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی ۔ ‏فائرنگ کے تبادلے میں 1 ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

 پولیس کا کہنا ہےدونوں ڈاکوؤں دھرم پورہ مصطفی آباد کے رہائشی ہیں ۔فرار ہونے والے کی شناخت عمر نام سے ہوئی، گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

ڈاکوعاصم کے قبضے سے پستول برآمد،انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیاگیا۔

 ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹرعمارہ شیرازی کاکہنا ہے کہ  جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔