سستے پٹرول کا اعلان کب ہوگا ؟ وزیر اطلاعات نے بتادیا 

Mar 24, 2023 | 17:54 PM

ایک نیوز :وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سستے پٹرول پیکج کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عوام کو ریلیف دینے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں، ان کا رمضان میں مفت آٹے کی فراہمی کا اقدام تاریخی ہے۔ بی آئی ایس پی ڈیٹا کو استعمال کر کے مفت آٹا فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 42 لاکھ افراد میں مفت آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جا چکے ہیں، اس عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ مفت آٹے کی تقسیم کا عمل خیبرپختونخوا میں بھی جاری ہے۔ معاشی مسائل کے باوجود عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں۔ سستے پٹرول پیکج کا طریقہ کار فائنل کر لیا، اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں