رینالہ خورد: آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق

رینالہ خورد: آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق

ایک نیوز: رینالہ خورد میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق  شہر اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے جانبحق ہونے والا شخص کی شناخت نذیر احمد  کے نام سے ہوئی ہے۔ جاں بحق ہونے والاشخص تھانہ صدر کی حدود میں واقع گاؤں 4ون اے ایل کا رہائشی تھا ۔

جانبحق ہونے والا شخص اپنے بیٹے کے ساتھ کھیت میں چارہ کاٹ رہا تھا آسمانی بجلی گرگئی۔ آسمانی بجلی گرنے سے جھلسنے  کے باعث موقع پر ہی جانبحق ہو گیا ۔ 

واضح رہے کہ چیچہ وطنی میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا تھا۔نواحی گاؤں 42 بارہ ایل میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا تھا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت زاہد ولد اللہ دتہ کے نام سے ہوئی۔