ایک نیوز: راشن کی تقسیم کے معاملے پر فائرنگ کا معاملہ پیش آیا جس میں 1 شخص کو کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق راشن کی تقسیم پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کی حالت تشویشناک ہے اور ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ ملزمان کیخلاف تھانہ صادق آباد پولیس نے اقدام قتل دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقدمے میں ملک ہاشم، ملک شعیب، طیب الرحمان سمیت 8 نامعلوم کو شامل کیا گیا ہے۔
ملزمان نے راشن تقسیم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی ۔ ویڈیو وائرل کرنے پر زخمی ہونے والے افراد نے ویڈیو ہٹانے کی درخواست کی تھی ۔ ملزمان کی فائرنگ سے ذیشان حیدر، مشتاق احمد اور ارباب حسیب زخمی ہوئے تھے۔