ایک نیوز: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج منفی رجحان رہا اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا۔
تفصیلات کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 434 پوائنٹس کی کمی کے بعد 39 ہزار 942 کی سطح پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 533 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں آج چار کروڑ 67 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت ایک ارب 29 کروڑ روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 64 ارب روپےکم ہوکر 6 ہزار 107 ارب روپے ہے۔