ایک تولہ سونے کی قیمت میں 5600 روپے کا اضافہ

ایک تولہ سونے کی قیمت میں 5600 روپے کا اضافہ
کیپشن: عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونا ایک بارپھر مہنگاہوگیا

ایک نیوز: عالمی مارکیٹ میں سونامہنگاہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 58ڈالر کے اضافےسے 1997ڈالر کاہوگیا۔دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونا 5600 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ 2لاکھ7ہزار 500روپے کا ہوگیا۔

 صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت 4801 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 77 ہزار 898 روپے ہوگئی ۔

خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ ہفتے سے مسلسل سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ 17 مارچ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے اضافہ کے بعد 2 لاکھ 4 ہزار 200 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت ایک ہزار 936 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔