ایک نیوز: تھانہ شالیمار پولیس کی ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گھر کے اندر داخل ہو کر وارداتیں کرنے والےگینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کارروائی ایس ایچ او شالیمار کمال خان کی زیرنگرانی پولیس ٹیم نے کی۔ملزمان ظہور احمد اور علی حسن کے قبضے سے طلائی زیورات اور نقدی کل مالیت 31لاکھ روہے برآمد ہوئے ہیں۔ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ، متعدد مقدمات میں ملوث پائے گئے۔سینئر پولیس افسران کی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-24/news-1679656636-1703.mp4
واضح رہے کہ کراچی میں بھتہ دھمکی کی آڑ میں فائرنگ کا ڈرامہ رچانے اور بلڈر حضرات کو ڈرا کر بھتہ وصول کرنے والا چار رکنی گروہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔
ایس ایس پی عارف عزیز کے مطابق گرفتار ملزمان میں مقامی بلڈر نصیر احمد قریشی، عمران عرف چور، شاہد اور ارشد شامل تھے۔ 22 جنوری کو کلری پولیس کو اطلاع دی گئی کہ نصیر احمد قریشی پر بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کی گئی تھی۔پولیس نے انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔
گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ انہوں نے نصیر احمد کے ساتھ مل کرڈرامہ رچایا تھا۔ڈرامے کا مقصد دیگر بلڈر حضرات کو ڈرا کو بھتہ وصول کیا جاسکے۔ملزمان کی نشاندھی پر پولیس نے گروہ کے سرغنہ نصید احمد کو بھی گرفتار کر لیا، ملزمان نے چار پستول برآمد ہوئے ہیں۔