پہلا ٹی 20: قومی ٹیم نے افغانستان کیخلاف پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

Mar 24, 2023 | 16:06 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: افغانستان کے خلاف پہلے ٹی20 کے لیے قومی ٹیم نے اپنی پلینگ الیون کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  پاک اور افغانساتان  آج شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں شام 9 بجے ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔  قومی کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی20 میچ کیلئے اپنی پلینگ الیون کا اعلان کردیا ہے جس میں  فاسٹ باؤلر زمان خان، احسان اللہ، طیب طاہر اور صائم ایوب ڈیبیو کریں گے۔ اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث، عبداللہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف، عماد وسیم اور نسیم شاہ شامل ہیں۔ْپہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے نوجوان کھلاڑیوں نے خواب کی تعبیر قرار دیتے ہوئے عزم اظہار کیا ہے کہ وہ سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ  شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں پاک افغان ٹی20 میچز کی سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں شاداب خان اور راشد خان نے شرکت کی تھی۔

مزیدخبریں