لاہور اے جی آفس میں آگ بھڑک اٹھی

لاہور اے جی آفس میں آگ بھڑک اٹھی

ایک نیوز: لاہور کے  اے جی آفس میں آگ بھڑک اٹھی ۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 کو طلب کرلیا گیا اور اسکے ساتھ ساتھ  پولیس سے متعلقہ حکام کو اطلاع بھی کردی گئی ۔ اے جی آفس کی بیسمنٹ میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ 

بیسمنٹ میں شدید دھواں بھر جانے سے فائر فائیٹرز کو  بھی مشکلات کا سامنا  ہے۔ ریسکیو فائر فائیٹرز امدادی کاموں میں مصروف ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-24/news-1679655263-1277.mp4

واضح رہے کہ اس سے قبل 2017 میں اے جی آفس میں آگ لگی تھی جس کے سبب اہم  کاغذات پر مشتمل  قیمتی ریکارڈ اور دیگر سامان خاک کا ڈھیر بن گیا تھا۔  چوتھی منزل پر لگنے والی آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی تھی۔