الیکشن ملتوی ہونے پر وزیراعظم کی قانونی ٹیم سے مشاورت

الیکشن ملتوی ہونے پر وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کرلی

ایک نیوز: پنجاب میں انتخابات اکتوبر تک ملتوی ہونے اور اٹارنی جنرل کے استعفی کا معاملہ ،وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی وزیر قانون،معاونین خصوصی کوافطار ڈنر،سیاسی، قانونی و آئینی معاملات پر معزز مہمانوں سے مشاورت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی بھی طویل مشاورت ہوئی۔ معاونین خصوصی عطاء اللہ تارڑ، ملک احمد خان اور منصور عثمان اعوان بھی ملاقات میں شریک ہوئے ۔

وزیراعظم شہبازشریف سے چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر اعلی صوبائی شخصیات نے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے تمام شخصیات سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب کے انتخابات ملتوی ہونے کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی ۔