آرمی چیف سمیت عسکری قیادت کی صدرمملکت سے اہم ملاقات

آرمی چیف کی تحریک انصاف کی بڑی شخصیت سے ملاقات

ایک نیوز: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت اعلیٰ عسکری قیادت نے آج ایوان صدر میں صدر مملکت عارف علوی سے اہم ملاقات کی ہے جس میں ملک کو درپیش چیلنجوں ،قومی و داخلی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق عسکری قیادت کی ایوان صدر میں صدر عارف علوی سے ملاقات ہوئی۔ غیرمعمولی نوعیت کی یہ ملاقات اعلی فوجی افسران میں اعزازات کی تقسیم کے بعد ہوئی ۔

ذرائع ایوان صدر کے مطابق اس اہم ملاقات میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر ،ائیر چیف مارشل ظہیر الدین بابر اور نیول چیف ایڈمرل محمد امجد نیازی  شامل تھے۔ 

ذرائع  کے مطابق ملاقات میں قومی و داخلی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال  کیا گیا۔ افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ اور آپریشنل امور بھی زیرغور آئے۔

صدر مملکت عارف علوی نے پاک فوج کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ عارف علوی کا کہنا تھا کہ شہدا ء ملک کے اصل ہیرو ہیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ملک کو درپیش چیلنجوں سے نکالنے کے لیے تمام شراکت داروں کے مابین اتفاق رائے ناگزیر ہے ۔