پنجاب کےانتخابات ملتوی کرنےکیخلاف لاہوربارنےمتفقہ قرار داد منظور کرلی

Mar 24, 2023 | 13:36 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پنجاب کے انتخابات ملتوی کرنے کےخلاف لاہور ہائیکورٹ بار نے متفقہ قرارداد منظورکرلی،پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں کیخلاف لاہورہائیکورٹ بار نے قرار داد منظورکرلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ بار نے حسان نیازی کی گرفتاری کےخلاف بھی مذمتی قرار داد منظور کرلی۔

صدر لاہور ہائیکورٹ بار اشتیاق اے خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئین شکنی کی۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کا حکم نہ مان کرتوہین عدالت کی۔

ربعہ باجوہ نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بارنے کہا ہے کہ تحریک انصاف بڑی سیاسی جماعت اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں جس کےعہدیداروں اور کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔

مزیدخبریں