چین نے پاکستان کی 2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی مؤخر کر دی

Mar 24, 2023 | 13:08 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی ہے اور دوست ملک نے 2 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا ہے جو آئی ایم ایف سے معاہدے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

تفصیلات کے مطابق دیرینہ دوست ملک چین سے پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر آگئی ہے اور اس نے دو ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا ہے۔ چین کا یہ اقدام آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ چین نے دو ارب ڈالر کے قرض کی ادائیگی رول اوور کر دی ہے۔ اس نے سیف ڈیپازٹس کی واپسی ایک سال کے لیے موخر کی ہے۔آئی ایم ایف سے معاہدے کیلئےایکسٹرنل فنانسنگ کی تصدیق ضروری ہے اور اس کے لیے جلد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی فنانسنگ کی بھی امید ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اسی ماہ چین سے مزید 30 کروڑ ڈالر بھی پاکستان آنے ہیں جس کے بعد اسی ماہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب ڈالر سے بڑھنے کی امید ہے۔

مزیدخبریں