ایک نیوز: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے صدر مملکت کے ذریعے سابق آرمی چیف کو توسیع کی آفر کی، وہ روز ایک نیا آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں. انہوں نے چند ماہ قبل اپنی حکومت کےخلاف سازش کا الزام امریکا پرلگا یا اوراب وہ لابنگ کروا کرامریکی عہدےداروں سےاپنےحق میں بیانات دلوارہےہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف اور مریم اورنگزیب نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خودکو قتل کرانے کے الزامات جھوٹ ہیں، وہ پہلے امریکا پر حکومت تبدیلی کا الزام لگاتے تھے گزشتہ ایک سال عمران خان کے مختلف الزامات کی وجہ سے پاکستان مشکلات کا شکار ہے۔ عمران خان نے غیر آئینی طور پر اسمبلی توڑی، عمران خانب کیخلاف تحریک عدم اعتماد آئینی طریقے سے لائی گئی، ان کی پارٹی کا یہ منفی رویہ سب کے سامنے ہے، عمران خان بضد ہے کہ وہ عدالتوں کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ وہ جب بھی عدالت جاتے ہیں اپنے جتھوں کو لیکر پہنچتے ہے، عمران خان اور انکے کارکن عدالتوں کی تضحیک کررہے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں ایسا غیر قانونی کام کسی سیاستدان نے نہیں کیا۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں ن لیگ کی قیادت کو نشانہ بنایا گیا، ان کے دور مین مجھے بھی گرفتار کیا گیا 3 سال تک میں نے عدالتوں کا سامنا کیا، جس طرح انہوں نے اپنے دور حکومت میں اپوزیشن کو نشانہ بنایا اس طرح کسہ جمہوری دور میں نہیں ہوا۔ عمران خان نے پہلے قمر جاوید باجوہ کو توسیع دی اور اب الزامات لگا رہے ہیں۔
انہوں نے اب تک سایفر کے ذریعے امریکی سازش کا بیانیہ بنایا، سپریم کورٹ نے مداخلت کرکے ملک کو آئینی بحران سے بچایا، یہی لوگ اب اس میں مددکیلئے بیرونی طور پر شکایت کر رہے ہیں۔نوازشریف نے لندن سے آکر بیٹی کیساتھ گرفتاری دی، انہوں نے کبھی قانون اور آئین کی خلاف ورزی نہیں کی لیکن جب پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے گئی تو حملہ کیاگیا۔ملک میں گزشتہ چند ماہ دہشتگردی کے واقعات میں بدستور اضافہ ہوا ہے، سیکیورٹی کی وجہ سےمشکلات کا شکار ہیں اسی وجہ سے انتخابی فنڈز فراہم نہیں کرسکتے، بیرونی و اندرونی خطرات کے باعث پولنگ اسٹیشنز پر فوج کی تعیناتی مشکل ہے۔