ایک نیوز: روجھان میں شدید بارشوں سے ایک بار پھر سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارش سے شاہوالی میں سیلابی شکل اختیار کر گیا ہے، نالہ منگا میں بھی پانی نے تباہی مچادی ہے۔ برساتی پانی نے شاہوالی کے قریب 400 ایکڑز پر محیط گندم کی فصل مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں سے سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا pic.twitter.com/15ZnEAs5xo
— AIK News News (@pnnnewspk) March 24, 2023
برساتی پانی تیزی سے بستی پریا نزھانی،بستی خمیسٰی لشاری،بستی مصری سکھانی کی طرف بڑھنے لگا ہے۔علاقہ مکین اپنی مدد اپ کے تحت برساتی پانی کو روکنے میں مصروف ہیں۔تحصیل انتظامیہ منظر عام سے غائب ہے جبکہ علاقہ مکین شدید پریشان ہیں۔