پی ٹی آئی مینار پاکستان جلسے کی حکمت عملی تبدیل، اہم ہدایات جاری

پی ٹی آئی مینار پاکستان جلسے کی حکمت عملی تبدیل، اہم ہدایات جاری

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان جلسے کی  نئی حکمت عملی بنا لی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق مینار پاکستان جلسے کو کامیاب کر نے کے لئے اہم فیصلے ہیں۔ عمران خان نے مرکزی ،صوبائی رہنماؤں اور کارکنان کو گرفتاریوں سے بچنے کی ہدایت کر دی ہے۔ رہنماؤں اور کارکنان کو تمام مقدمات میں عبوری ضمانتیں اور محفوظ رہ کر جلسے کی تیاریاں کی ہدایت کی گئی ہے۔ جلسے کی کامیابی کے لئے صوبائی اور مرکزی رہنماؤں کو  بھی اہم ٹاسک دے دئیے گئے  ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج بھی زمان پارک میں مصروف دن گزاریں گے۔ عمران خان مینار پاکستان جلسے اور پنجاب میں الیکشن ملتوی سمیت دیگر ایشو پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مینار پاکستان جلسے کے انتظامات کے حوالے سے بھی عمران خان کی جانب سے مزید ہدایات دی جائیں گی۔