امریکا کا پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

Mar 24, 2023 | 11:54 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: امریکا اور  برطانیہ سمیت عالمی سیاسی شخصیات کی جانب سے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا سلسلہ جاری ہے۔  

رپورٹ  کے مطابق جمہوریت اور دستوری اصولوں کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے امریکی سینیٹر کورٹیز ماسٹو کی جانب سے بھی پاکستان میں بڑھتے ہوئے تشدد و کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔  امریکی سینیٹر کورٹیز ماسٹو  کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تشدد پر منتج ہوتی سیاسی کشیدگی پر نہایت تشویش ہے۔میری ہمدردیاں اہلِ پاکستان کے ساتھ ہیں۔ 

سینیٹر کورٹیز ماسٹو  کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاسی قیادت جمہوریت اور دستور کے اصولوں کا احترام ملحوظ رکھیں۔ مجھے امید ہے کہ سیاسی قیادت اپنے وطن کے استحکام اور  اپنے لوگوں کی خوشحالی پر توجہ دینے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ  امریکی  وزارت خارجہ کی رپورٹ میں بھی سابق وزیراعظم عمران خان کے آزادی مارچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نئی حکومت کے دور میں انسانی حقوق کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔ امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی انسانی حقوق سے متعلق سالانہ رپورٹ میں گزشتہ برس 2022 میں سابق وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سے منظرنامے کو شامل کو کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں