کراچی میں گیس لیکج سے دھماکہ، 40 سالہ شخص جھلس کر زخمی

Mar 24, 2023 | 11:21 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کراچی میں گیس کے اخراج کے باعث گھر میں خوفناک دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص جھلس کر شدید زخمی  گھر ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14، جوہر آباد علامہ اقبال پارک کے قریب صبح سویرے ایک گھر میں خوفناک دھماکہ ہوا۔  دھماکے کی آوز دور تک سنی گئی، دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص 40 سالہ ارشد جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔ 

واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں پولیس، رینجرز اور فائر بریگیڈ سمیت دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور  زخمی شخص کو سول برنس سینٹر منتقل کر دیا گیا۔ متاثرہ مکان ٹرپل سٹوری ہے اور  گراؤنڈ فلور پر گھر کا مالک ارشد رہائش پزیر ہے جبکہ دیگر دو پورشن میں مختلف خاندان کرایہ پر رہائش پزیر ہیں۔  دھماکہ گرائونڈ فلور پر ہوا جس سے گھر کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ 

دھماکہ سے دیواریں گر گئیں اور سامان تباہ ہوگیا ہے۔ گھر کی پہلی اور دوسری منزل پر رہائش پزیر افراد کو اسنارکل کی مدد سے گھر سے باہر نکالا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی موقع پر پہنچ گیا۔ بی ڈی یو کے مطابق دھماکہ گیس کے اخراج کے باعث ہوا ۔ رات کو  گیس جانے کے بعد چولہا کھلا چھوڑ دیا جس کے باعث گھر میں گیس بھر گئی صبح گھر کے مالک نے ماچس جلائی تو خوفناک دھماکہ ہوا۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-24/news-1679638889-5723.mp4

مزیدخبریں