وطن عزیز پر قربان ہونے والا حوالدار ہدایت اللہ شہید کون؟

Mar 24, 2023 | 10:46 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: وطن ِعزیز پر قربان ہونے والو ں کی بات کی جائے تو حوالدار ہدایت اللہ شہید نے وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق حوالدار ہدایت اللہ کا تعلق  خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت سے تھا ۔ حوالدار ہدایت اللہ نے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے 29جولائی 2022 کو جامِ شہادت نوش کیا ے تھا ان کے سوگواران میں بیوہ، 2بیٹے اور2بیٹیاں شامل ہیں ۔ 

  حوالدار ہدایت اللہ شہید کی بیوہ  کا کہنا ہے کہ 12سالہٰ شادی شدہ زندگی کے دوران مجھے یاد نہیں کہ ہدایت اللہ نے مجھے یا بچوں کو کبھی ڈانٹا ہو۔ میری باقی ماندہ زندگی کا مقصد بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانا ہے تاکہ حوالدار ہدایت اللہ شہید کا نام سر بلند رہے۔جب میری آخری بار بات ہوئی تو اُنھوں نے کہا کہ وہ آپریشن پر جا رہے ہیں اور آدھے گھٹنے بعد اُ ن کی شہادت کی خبر آگئی۔

  حوالدار ہدایت اللہ شہید  کے چچا زادبھائی کا کہنا ہے کہ حوالدارہدایت اللہ کا رویہ بچوں اور بزرگوں کے ساتھ بہت اچھا تھا۔ حوالدارہدایت اللہ جذبہ شہادت سے سرشار تھے۔ 

مزیدخبریں