ایک نیوز: سی آئی اے لاہور اقبال ٹاون کی ٹیم پر مناواں کے علاقے میں جدید آتشیں اسلحہ سے لیس ملزموں نے حملہ کر دیا جس میں پولیس کی زیر حراست ملزم حملے میں ہلاک ہو گیا۔
سی آئی اے اقبال ٹاون کے مطابق مناواں کے علاقے میں جدید آتشیں اسلحہ سے لیس ملزموں نے ان پر حملہ کر دیا جس میں ملزم تنویر ہلاک ہو گیا۔ملزم تنویر سلامت نے چند روز قبل گلشن راوی کے علاقے میں 12 لاکھ چھیننے کے دوران شہری کو قتل کر دیا تھا۔ ملزم تنویر سلامت کو سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے گرفتار کر لیا تھا اور وہ پولیس حراست میں تھا۔
سی آئی اے اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ پولیس ملزم کی نشاندہی پر چھاپہ مارنے جا رہی تھی کہ مناواں کےعلاقے میں تنویر سلامت کے ساتھیوں نے اسے پولیس حراست سے چھرانے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ھو گیا جبکہ اسکے ساتھی فرار ھو گئے۔ ہلاک ہونے والا شاہدرہ بیگم کوٹ کا رہائشی تھا۔