سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5  دہشت گردگرفتار

Mar 24, 2023 | 10:18 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سی ٹی ڈی پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے  کالعدم تنظیم کے 5  دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی خودکش جیکٹس بنانے کی  تیاریاں کرتے 5 دہشت گرد رنگے ہاتھوں پکڑے گئے  ہیں۔ سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات پرگوجرانولہ اور ڈیرہ غازی خان میں آپریشن کیا ۔

  سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ   کالعدم تنظیم کے 5 اہم دہشت گرد گرفتار کرلیے  گئے  گوجرانوالہ  لاہور اور ڈیرہ غازی خان میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کرنا چاہتے تھے ۔گرفتار دہشت گردوں میں عبدالمقیت عابد وحید ، گل زمان ، رمضان اور اکرام شامل ہیں ۔دہشت گردوں کے قبضہ سے بارودی مواد ، خودکش جیکٹ بنانے کا بھاری  سامان،  اسلحہ برآمد ہوا  ہے۔ کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی گرفتاری 33 مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران ممکن ہوئی  ہے۔ واں ہفتے 420 کومبنگ آپریشن میں 66 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا  گیا ہے۔ 

مزیدخبریں