ایک نیوز: اے این ایف نے منشیات کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ٹرک سے 108 کلو چرس برآمد کر لی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اے این ایف نے نیشنل ہائی وے حیدر آباد کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ٹرک سے 108 کلو چرس برآمد کی ہےبرآمد شُدہ چرس کو ٹرک کی سٹپنی میں چھپایا گیا تھا جس میں کوئٹہ کے رہائشی 2 ملزمان موقع پر گرفتار کیا گیا ہے۔
اے این ایف نے اسلام آباد موٹر وے کے قریب مردان کی رہائشی خاتون اور ملزم سے 6 کلو 600 گرام افیون اور 3 کلو 300 گرام چرس برآمد کی ہے۔ پشاور باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دوحہ سے آنے والے مُلزم کے ٹرالی بیگ سے 1 کلو 600 گرام کوکین برآمد کی گئی ہے جس میں کراچی کے رہائشی مُلزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اے این ایف نے پشاور رنگ روڈ بس سٹاپ کے قریب پشاورکے رہائشی ملزم سے 1 کلو 100 گرام ہیروئین برآمد کرتے ہیں پشاور سے راولپنڈی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
اے این ایف اور ایف سی کی خیبر میں 2 مختلف مشترکہ کاروائیاں کرتے ہوئے پلاسٹک کے تھیلوں سے 38 کلو چرس اور 1 کلو 650 گرام آئس برآمد کی ہے۔گوجرانوالہ جی ٹی روڈ کامونکی ٹول پلازہ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے کار سے 8 کلو چرس برآمد کی ہےجس میں پشاور کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
کراچی نجی کوریئر آفس میں لندن بھیجے جانیوالے پارسل سے 1 کلو 20 گرام ہیروئین برآمد ہوئی ہےبرآمدشدہ ہیروئین بڑی مہارت سے دستانوں میں چھپائی گئی تھی۔ اے این ایف اور رینجرز کی سٹی پوائنٹ نیشنل ہائی وے سکھر کے قریب مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے نوشکی کے رہائشی ملزم سے 10 کلو چرس اور 4 کلو افیون برآمد کی ہے۔پسنی زیرو پوائنٹ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے جھاڑیوں میں چھپائی گئی 100 کلو چرس برآمد کی گئی ہےبرآمد شُدہ منشیات بیرون ملک سمگل کرنی تھی ۔گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔