ایک نیوز: ضلع تھر پارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ رک نہیں سکا جہاں سرکاری اسپتالوں میں گزشتہ 14 ماہ میں ایک ہزار بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھر میں بھوک افلاس سے جڑی ماؤں کے بچوں کی اموات کا سلسلہ تھم نہیں سکا، 18 لاکھ آبادی پر مشمتل صحرائے تھر کے باسیوں کی مشکلات ہیں کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔
محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق تھرپارکر کے سرکاری اسپتالوں میں گزشتہ 14 ماہ کے دوران ایک ہزار سے زائد بچے اپنی زندگی جنگ ہار گئے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اموات کی بڑی وجہ بچوں کی بہتر نشوونما نہ ہونا شامل ہے۔
دوسری جانب مریضوں کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں ڈاکٹرز دستیاب ہیں نہ ہی ادویات دستاب ہیں۔