ایک نیوز:انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتحریک انصاف نےاقوام متحددکوخط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی سینئر نائب صدروسابق وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے تشدد کیخلاف اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندے ڈاکٹر ایلس جِل ایڈورڈز کو خط لکھ دیا۔
رہنما تحریک انصاف نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کو عمران خان کی رہائشگاہ پر پولیس کے حملے، کارکنان کی پکڑ دھکڑ اور ان پر زیرِ حراست تشدد سمیت انسانی حقوق کی پامالیوں کی تفصیلات بھجوا دیں۔
شیریں مزاری نے انہیں ظلِ شاہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ، عمران خان کے گھر میں توڑ پھوڑ اور ڈاکٹر امجد نیازی پر تشدد کے مناظر بھی بھجوا دئیے۔