ایک نیوز:کراچی میں دوران ڈکیتی مزاحمت نہ کرنے کے باوجودبھی4بچوں کے باپ کوفائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق شہرقائدمیں روزبروزکرائم میں اضافہ ہوتاجارہاہے ۔جس کی وجہ سے شہری محفوظ نہیں ہے ۔ایساہی ایک المناک واقعہ پیش آیاہے۔ جس میں مسلح ملزمان نےرقم اورموبائل فون چھیننے کے بعد بغیر کسی مزاحمت پرفائرنگ کرکے شہری کوقتل کردیا۔ مقتول کلفٹن میں پیزا شاپ پر ملازمت کرتا تھا۔
زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی اکیون سی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے 35 سالہ شہری محمد حسیب ولد محمد حسین کوقتل کردیا تھا اورلوٹ مار کرکے فرارہوگئے تھے۔ مقتول موٹرسائیکل پرچھولے کے ٹھیلے کے سامنے کھڑاتھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل سوار2 ملزمان آگئے جن میں سے ایک ملزم نے ہیلمٹ اوردوسرے نے ٹوپی پہن رکھی تھی۔ایک ملزم موٹر سائیکل سے اترکرمقتول محمد حسیب سے لوٹ مار شروع کردیتا ہے۔
ملزم مقتول سے 75 ہزار روپے اورموبائل فون چھین لیتا ہےاورفرارہوتے ہوئے ہیلمٹ پہنا ملزم محمد حسیب پر فائرنگ کردیتا ہے جس کے نتیجے میں محمدحسیب شدید زخمی ہو جاتا ہے اور جسے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ہے ۔
مقتول کے اہلخانہ کے مطابق محمد حسیب اپنی بیٹی کو ٹیوشن چھوڑنے کے بعد راستے میں چھولے کھانے کیلئے رکا تھا اسی دوران مسلح ملزمان نے رقم اور موبائل فون چھیننے کے بعد انہیں فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
محمد حسیب نے بیٹی کو ٹیوشن چھوڑنے سے پہلے اپنی اہلیہ کے ہمراہ اے ٹی ایم مشین سے رقم نکلوائی تھی۔جس کے بعد مقتول نے اپنی اہلیہ کو گھر چھوڑا اوربیٹی کو ٹیوشن لے جانے کیلئے نکل گیا ۔
ترجمان پولیس کاکہناہے کہ اب تک قتل کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا ہے۔ مقتول کےاہلخانہ پولیس سے رابطہ کریں گے تو ملزمان کو گرفتارکرلیا جائے گا ۔