ایک نیوز: رمضان المبارک کے آغازپر پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے اچھی خبر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر نجی ایئرلائن نے سعودی عرب کیلئےپروازوں کی تعداد میں اضافہ کردیا۔
نجی ائیرلائن نے لاہور سے سعودی عرب کیلئےہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پروازیں لاہور سے جدہ کے مابین آپریٹ کی جائیں گی۔نجی ائیرلائن 29 مارچ سےہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرے گی۔
نجی ایئرلائن نے عمرہ زائرین کیلئےبکنگ کا بھی آغاز کردیا ہے۔
ترجمان ائیرسیال کاکہناہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی فضائی آپریشن بحال کرتے ہوئےپہلے مرحلے میں جدہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کیاگیاہے۔
ایئرسیال انتظامیہ نے جدہ فلائٹ آپریشن شروع کرنے سے متعلق سی اے اے کو پلان فراہم کردیا ہے۔نجی ایئرلائن29 مارچ سے جدہ کیلئے پروازیں چلا کر بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کا آغاز کرے گی۔