ایک نیوز: شہر قائد میں بیکری آئٹمز کی نئی قیمتیں مقرر کردی گئی ۔نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے آغازپرکمشنر کراچی نےشہرقائدمیں بیکری آئٹمز کی نئی قیمتیں مقرر کردی اور نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
کمشنر کراچی کی جانب سے جلیبی اول کوالٹی 440 جبکہ دوئم کوالٹی 400 روپے کلو مقرر ، پکوڑا اول کوالٹی 560 جبکہ دوم کوالٹی 480 روپے کلو مقرر کی ہے۔
پینی اول کوالٹی 690 روپے جبکہ دوئم کوالٹی 590 روپے کلو ، کھجلہ اول کوالٹی 690 روپے جبکہ دوئم کوالٹی 590 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔
کمشنرکراچی کاکہناہے کہ دکانوں پرپرائس لسٹ آویزاں کرنالازمی ہے۔ قیمتوں پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔