چیف جسٹس پاکستان آئین سے کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے، پرویز الٰہی

Mar 24, 2023 | 05:04 AM

ایک نیوز:پی ٹی آئی کے مرکزی صدراورسابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کاکہناہے کہ چیف جسٹس پاکستان آئین سے کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدرچودھری پرویزالٰہی کاکہناہے کہ حکمران عوام نہیں اپنے مفاد کیلئے الیکشن کا التواء چاہتے ہیں۔  سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہے۔ انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب  کامزیدکہناہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کے غیر آئینی مطالبے پر الیکشن ملتوی کرکے توہین عدالت کی ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردئیے ہیں۔ پنجاب میں الیکشن اب 8 اکتوبر کو ہوں گے۔

مزیدخبریں