ایک نیوز: رمضان المبارک میں گیس فراہمی کے معاملے پر سوئی ناردرن نےکنٹرول روم قائم کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سوئی ناردرن صارفین کیلئے سحر ی اور افطارکے اقاوت میں گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی گی۔
سحری ا ور افطارکے وقت گیس کے استعمال میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے سحر و افطار میں گیس پریشر میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کردیا جاتا ہے۔ گیس پریشر میں اضافے سے صارفین کو سحر و افطار میں گیس کی فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے۔
حکام کاکہنا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں ژالہ باری اور درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے گیس کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ صارفین کی مشکلات کے پیش نظر off peak hours میں بھی گیس فراہمی کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انڈسٹری اور پاور سیکٹر کو بھی گیس کی ترسیل جاری رہے گی۔
گیس پریشر مانیٹر کرنے کیلئے ہیڈ آفس اور تمام ریجنز میں کنٹرول روم قائم کر دئیےگئے ہیں۔ عوام کی خدمت کیلئے ایمرجنسی رسپانس ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں۔ ایمرجنسی رسپانس ٹیمز 24/7 عوام کی خدمت کیلئے کوشاں رہیں گے۔ ٹیل اینڈ ایریاز میں گیس فراہمی کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
تاہم گیس فراہمی اور پریشر سے متعلق ہیلپ لائن 1199 پر شکایت کا اندراج کروایا جاسکتا ہے۔ گیس فراہمی اور پریشر سے متعلق شکایات سوئی ناردرن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس یا ویب سائٹ پر بھی درج کروائی جاسکتی ہیں۔
رمضان میں گیس فراہمی کامعاملہ،سوئی ناردرن نے کنٹرول روم قائم کردئیے
Mar 24, 2023 | 03:55 AM