سراج الحق نے سندھ اور قومی اسمبلی تحلیل کرنیکا مشورہ دیدیا

Mar 24, 2023 | 00:37 AM

ایک نیوز :امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کو مشورہ دیا کہ وہ قربانی دیں اور مرکزی و سندھ اسمبلی تحلیل کریں۔
انہوں نے کہا الیکشن کمیشن کا پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنا ناقابل قبول ہے، کسی پریشر میں آئے بغیر الیکشن کمیشن غیرجانبداری کا ثبوت دے۔
سراج الحق نے کہا سیاسی بے یقینی ختم کرنے کیلئے پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات کرائے جائیں، تمام اسٹیک ہولڈرز شفاف انتخابات کے لیے مذاکرات کریں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی کی جائے، 14 سیاسی جماعتوں کی حکومت کی 11 ماہ کی کارکردگی صفر ہے۔ انہوں نے کہا جماعت اسلامی کا انتخابی منشور قوم کے لیے امید کی کرن ہے۔

مزیدخبریں