بے بنیاد الزامات کا جواب دینا وقت کا ضیاع سمجھتا ہوں، عثمان بزدار

Mar 24, 2022 | 11:14 AM

admin
لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ بے بنیاد الزامات کا جواب دینا وقت کا ضیاع سمجھتا ہوں،مخالفین کی ہرسازش کا مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔
عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ الزامات کی سیاست کبھی کی ہے نہ اس پر یقین رکھتے ہیں، پروپیگنڈا کرنے والوں کا ایجنڈا سیاسی انارکی پھیلانا اور ترقی روکنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مخالفین الزام برائے الزام لگاتے جائیں، ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا سپاہی ہوں، مخالفین کی ہر سازش کا پہلے بھی مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔
مزیدخبریں