ماسکو:کمرشل عمارت میں آتشزدگی،8افرادہلاک،متعددپھنس گئے

Jun 24, 2024 | 23:58 PM

ویب ڈیسک:ماسکومیں کمرشل عمارت میں آتشزدگی سےآٹھ افرادجھلس کرہلاک ہوگئےجبکہ متعددافرادپھنس گئے۔
روسی میڈیاکےمطابق ماسکو کے قریب ایک آٹھ منزلہ کمپلیکس میں آگ لگنے سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔
مقامی گورنر آندرے ووروبیوف کاکہناہےکہ کچھ لوگ اب بھی فریازینو میں جلتی ہوئی عمارت کے اندر پھنسے ہوئے ہیں، آٹھ ریسکیو ٹیمیں عمارت میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔
روسی میڈیاکےمطابق عمارت پہلے پلاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور دفاعی صنعتی مقاصد کے لیے استعمال ہوتی تھی۔

مزیدخبریں