ایک نیوز:گوجرانوالہ میں زہریلادودھ پینےسےدوبہن بھائی جاں بحق ہوگئے،تیسرےکی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کےمطابق افسوسناک واقعہ کامونکی کےعلاقےمسلم گنج میں پیش آیاجس میں زہریلادودھ پینےسےایک ہی خاندان کےتین بچوں کی حالت خراب ہوگئی۔
بچوں کوطبی امدادکےلئے ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں پردوبہن بھائی زندگی کی بازی ہارگئے،جبکہ تیسرےبچےکولاہورچلڈرن ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونےوالوں کی شناخت چھ ماہ کی انشر اور چار سالہ حنین کےنام سےہوئی۔جبکہ دوسالہ عبدلواسع ہسپتال میں زیرعلاج ہےجس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔