ایف بی آریوریا، فرٹیلائزر ڈیلرزکیخلاف ان ایکشن

ایف بی آریوریا، فرٹیلائزر ڈیلرزکیخلاف ان ایکشن
کیپشن: FB Aruria, in action against fertilizer dealers

ایک نیوز:ایف بی آر نے ملک بھر میں یوریااور فرٹیلائزر ڈیلرز کے آڈٹ کا آغاز کردیا۔
تفصیلات کےمطابق مالی سال2024-25وفاقی بجٹ میں نان فائلرکوٹیکس نیٹ میں لانےکےلئے حکومت نےمختلف پالیسیاں متعارف کرائیں،اس لئے انکم ٹیکس کی ادائیگی کویقینی بنانےکےلئے ایف بی آرنےیہ طریقہ کاراپنایاہے۔

ترجمان ایف بی آرکےمطابق آ ڈ ٹ کا مقصد یوریااورفرٹیلائزر ڈیلرز کی آمدنی پر صحیح انکم ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنانا ہے۔ مجموعی طور پر437 کیسز کے آڈٹ کے لئے نوٹسز جاری کئے گئے ۔ 
ترجمان ایف بی آرکےمطابق آڈٹ کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اسے بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ تمام نان فائلرز کو متعلقہ ان لینڈ ریونیو فارمیشنز کی طرف سے نوٹسز بھی جاری کر دئے گئے ہیں۔