سپریم کورٹ میں تین نئےججزکی تعیناتی،چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ حلف لینگے

Jun 24, 2024 | 22:37 PM

ایک نیوز:سپریم کورٹ میں تین نئے ججز کی تعیناتی ، صدر مملکت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ تینوں نئے ججز سے سپریم کورٹ میں حلف لیں گے۔
تفصیلات کےمطابق صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے سپریم کورٹ میں تین نئے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل عباسی کی سپریم کورٹ میں بطور جج تعیناتی کی گئی ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد اور لاہور کے جج جسٹس شاہد بلال حسن کو بھی سپریم کورٹ میں بطور جج تعینات کر دیا گیا ہے۔

 چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ تینوں نئے ججز سے سپریم کورٹ میں حلف لیں گے۔سندھ ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس محمد شفیع صدیقی کو قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ جسٹس شفیع صدیقی نئے چیف جسٹس کی تعیناتی تک قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے فرائض سر انجام دینگے۔
لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شجاعت علی خان کو قائم مقائم چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں