ایک نیوز:وفاقی کابینہ کا اجلاس کل 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ،کابینہ اجلاس کا 11 نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں عالمی ادارہ خوراک کی سپیئر پارٹس کی شپمنٹ افغانستان بھجوانے کے لیے این او سی کی منظوری دی جائے گی، پیر روشن انسٹیٹیوٹ آف پروگریسو سائنسز اینڈ ٹیکنالوجیز کے پہلے ریکٹر کے تقرر کی منظوری دی جائے گی، اسلام آباد میں ورچوئل یونیورسٹی کی پرنسپل سیٹ کے قیام کے لیے اراضی کے حصول کی اجازت دی جائے گی ۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کا تقرر ایجنڈے کا حصہ ہے،وزارت مذہبی امور اور سعودی وزارت اسلامی امور کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی منظوری دی جائے گی ،بہاولپور کے مرحوم امیر کی جائیداد سے متعلق عمل درآمد کمیٹی کی تشکیل بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے تقرر کی منظوری بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے،مالی سال 23-2022 کے لیے قومی اقتصادی کونسل کی سالانہ رپورٹ پر غور کیا جائے گا، کابینہ ای سی سی، سی سی ایل سی اور کابینہ کمیٹی برائے ریاستی اداروں کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔