کراچی:سورج قہرڈھانےلگا،ہلاکتوں کی تعداد526تک پہنچ گئی

Jun 24, 2024 | 22:05 PM

ایک نیوز:کراچی میں شدیدگرمی یاکوئی اوروجہ ،ایک ہفتےمیں ہلاکتوں کی تعداد526تک پہنچ گئی۔
تفصیلات کےمطابق ملک کےمختلف علاقےشدیدگرمی کی لپیٹ میں ہیں،ایسےمیں کراچی میں سمندری ہوائیں بندہونےسےگرمی میں مزیداضافہ ہوگیا۔جس سے2015کی ہیٹ اسٹروک کی کیفت ہوگئی ہے۔جس سےایک بارپھرسےاموات کاسلسلہ شروع ہوگیاہے۔
کراچی میں شدید گرمی یا کوئی اور وجہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شہریوں کی ہلاکتوں میں کئی گناہ اضافہ ہوگیا۔

ایدھی ذرائع کےمطابق ایک ہفتے کے دوران 526 سے زائد لاشیں مردہ خانے لائی گئیں، ایک ہفتے کے دوران لائی گئی لاشوں میں 4گناہ اضافہ دیکھنے میں آیا،آج 86 افراد کی لاشیں سرد خانے لائی گئیں۔
ایدھی ذرائع کےمطابق23 جون کو 140 افراد کی میتیں سرد خانے منتقل کی گئیں، 22 جون کو 90 لاشیں سرد خانے لائی گئیں،21 جون کو 79 افراد کی لاشیں میت خانے لائی گئیں،20 جون کو 61 اور 19 جون کو 70 لاشیں منتقل کی گئیں۔
ذرائع کےمطابق کراچی میں ہیٹ اسٹروک سےآج بھی دو افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی، دونوں کیسز جناح ہسپتال میں رپورٹ ہوئے، دونوں ہلاکتوں پر ایم ایل کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔

مزیدخبریں