ایک نیوز:پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان کی ناقص کارکردگی پر میچ فکسنگ الزامات عائد کرنے والے یوٹیوبرز کے خلاف لیگل ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کےمطابق امریکااورویسٹ انڈیزمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کاانعقادکیاگیا،قومی کرکٹ ٹیم کی امریکا اور روائتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد یوٹیوبرز نے قومی کرکٹ ٹیم پر میچ فکسنگ سمیت الزامات کی بوچھاڑ کردی۔
ذرائع کے مطابق بورڈ نے امریکا اور بھارت سے میچ فکسنگ کے الزامات عائد کرنے والے ایک درجن سے زائد یو ٹیوبرز کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا ہے اور ان کے خلاف اگلے چند روز میں قانونی چارہ جوئی شروع کردی جائے گی۔