ایک نیوز:اپوزیشن نے سات وزارتوں کے بجٹ میں کٹوتی کےلیے تحاریک جمع کروا دیں۔
تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی میں بجٹ پربحث کےحوالےسےاجلاس منعقدہوا،جس میں اپوزیشن نےسات وزارتوں کےبجٹ میں کٹوتی کی تحاریک جمع کروادیں۔
سات وزارتوں کا بجٹ کم کرنے کےلیے 460 کٹوتی کی تحاریک قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی گئی،ان وزارتوں کے مطالبات زر کی منظوری کے دوران اپوزیشن ان پر کٹوتی کی تحاریک لائے گی۔
حکومت نےتمام کٹوتی کی تحریکوں کی مخالفت کرنےکا فیصلہ کرلیا،کٹوتی کی 460 تحاریک کابینہ سیکرٹریٹ ،توانائی ،خزانہ و ریونیو،خارجہ امور ،داخلہ امور قانون و انصاف اور نشینل فوڈ سیکیورٹی کے خلاف جمع کروائی گئی ہیں۔