قومی معیشت کی مکمل بحالی کیلئے مل جل کرکام کرناہوگا،نوازشریف

قومی معیشت کی مکمل بحالی کیلئے مل جل کرکام کرناہوگا،نوازشریف
کیپشن: We have to work together for the complete restoration of the national economy, Nawaz Sharif

ایک نیوز:سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہےکہ قومی معیشت کی مکمل بحالی اور پوری قوم کی مجموعی ترقی یقینی بنانے کے لیے معاشی ترقی کے روڈ میپ کے مطابق مل جل کر کام کرنا ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کااہم پارٹی اجلاس نوازشریف کی زیرصدارت منعقدہوا، اجلاس تین گھنٹےتک جاری رہا۔

 ن لیگ کے اجلاس کے دوران مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ خان نے پاکستان پیپلز پارٹی سے مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس کے شرکا کو دہشت گردی کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔
سابق وزیرِ اعظم نے پارٹی قیادت کو سیاسی استحکام کے لیے کلیدی کردار پورے جوش و خروش سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔
نواز شریف نے کہا کہ قومی معیشت کی مکمل بحالی اور پوری قوم کی مجموعی ترقی یقینی بنانے کے لیے معاشی ترقی کے روڈ میپ کے مطابق مل جل کر کام کرنا ہوگا۔
ن لیگ کے اس اہم اجلاس میں اویس لغاری، سعد رفیق، پرویز رشید اور عرفان صدیقی سمیت اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔