وزیراعظم نے تعلیمی ایمرجنسی کیلئےٹاسک فورس تشکیل دیدی 

Jun 24, 2024 | 20:19 PM

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف نےتعلیمی ایمرجنسی کےلئےٹاسک فورس تشکیل دےدی۔
تفصیلات کےمطابق وفاق کاقومی تعلیمی ایمرجنسی سے متعلق امور پر اہم اقدام ،وزیراعظم شہبازشریف تعلیمی ٹاسک فورس کے چیئرمین خود ہونگے۔ 
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ارکان بھی ٹاسک فورس میں شامل ہوں گے۔وفاقی سیکرٹری تعلیم کنوینر،صوبائی وزراء تعلیم ،صوبائی سیکرٹریز، کنٹری ہیڈ، ورلڈ بینک شریک کنوینر مقررہوگے۔

 کنٹری ہیڈ،ایشیائی ترقیاتی بینک، خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقی کے دفتر کے سربراہ ارکان میں شامل ہوں گے۔ یونیسیف،یونیسکو،ڈبلیو ایف پی،جائیکا، چیئرمین پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ بھی ٹاسک فورس کاحصہ ہونگے۔ 
جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ،آغا خان یونیورسٹی، سٹیزن فاؤنڈیشن، ملالا فنڈ کے کنٹری ہیڈ، لمز کے وی سی اور ڈین بھی ارکان میں شامل ہوں گے۔    

مزیدخبریں