ایک نیوز: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کےزیراہتمام ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےسپرایٹ مرحلے میں بھارت نےآسٹریلیاکو24رنزسےشکست دےکرسیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
تفصیلات کےمطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےمقابلےامریکاکےبعداب ویسٹ انڈیزمیں جاری ہیں، میگاایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سےگروپ میچزسےہی باہرہوگئی تھی۔
سینٹ لوشیامیں کھیلےگئےمیچ میں آسٹریلیانےٹاس جیت کرپہلےبھارت کوبیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
بھارت نےپہلےبیٹنگ کرتےہوئےپانچ وکٹوں پرمقررہ 20اوورزمیں205رنزبنائے، بھارت کی جانب سےکپتان روہت شرما نےلاٹھی چارج کرتےہوئے، سب سے زیادہ 41 گیندوں پر 92 رنز کی اننگز کھیلی سوریا کماریادیو 31، شیون دھوبے 28 اور ہاردک پانڈیا نے 27 ناٹ آوٹ رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹراک اور مارکس سٹونش نے دو دو، ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی ۔
آسٹریلوی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنا سکی آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 76،کپتان مچل مارش 37اور میکسوئیل 20رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ بھارت کے ارشدیپ سنگھ نے تین کلدیپ یادیو نے دو،بھمرا اور اکشے پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
گروپ ون میں بھارت چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ آسٹریلیا دو پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
یاد رہےکہ میگاایونٹ میں بڑااپ سیٹ ہواجس میں افغانستان نےکرکٹ کی سپرپاورآسٹریلیاکوسپرایٹ مرحلےمیں شکست دی تھی۔
واضح رہےکہ افغانستان اوربنگلہ دیش کےمیچ میں افغان ٹیم کوبنگلہ دیش کےخلاف آخری میچ میں 83 رنز کے بڑے مارجن سے کامیابی سیمی فائنل تک رسائی ممکن ہوگی۔