ایک نیوز:کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ، ہیٹ اسٹروک سے دوافراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق ملک کےمختلف علاقےشدیدگرمی کی لپیٹ میں ہیں،ایسےمیں کراچی میں سمندری ہوائیں بندہونےسےگرمی میں مزیداضافہ ہوگیا۔جس سے2015کی ہیٹ اسٹروک کی کیفت ہوگئی ہے۔جس سےایک بارپھرسےاموات کاسلسلہ شروع ہوگیاہے۔
ذرائع کےمطابق کراچی میں ہیٹ اسٹروک سےدو افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی، دونوں کیسز جناح ہسپتال میں رپورٹ ہوئے، دونوں ہلاکتوں پر ایم ایل کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔
ذرائع کےمطابق تیسری ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوسکی جانچ کا عمل جاری ہے، عباسی شہید اور سول ہسپتال سے بھی ڈیٹا منگوایا گیا ہے۔