بات اسٹیبلشمنٹ سے،رٹ فارم47کی ،اعجازجاکھرانی

بات اسٹیبلشمنٹ سے،رٹ فارم47کی ہے،اعجازجاکھرانی
کیپشن: It is about the establishment, writ form 47, Ijazjakharani

ایک نیوز:رہنما پیپلزپارٹی اعجازجاکھرانی نےکہاہےکہ بات آپ اسٹیبلشمنٹ سے کرنا چاہتے ہیں اور رٹ فارم سینتالیس کی لگاتے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کااجلاس ڈپٹی سپیکرغلام مصطفیٰ شاہ کی زیرصدارت منعقدہوا،قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث جاری ہے، اپوزیشن کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس میں عوام کےلیے کچھ نہیں ہے جبکہ حکومتی اراکین نے مشکل حالات میں عوام دوست بجٹ لانے پر وزیر خزانہ کو سراہا ۔
شاہدہ رحمانی
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئےشاہدہ رحمانی نے کہا کہ پی آئی اے، سٹیل مل روزویلٹ ہوٹل کو بیچا جارہا ہے خواتین کیلئے بجٹ صفر کردیا گیا ہے ایوان میں جس قسم کی زبان استعمال ہورہی ہے خاتون کے طور پر اس کی مذمت کرتی ہوں۔
شیخ آفتاب 

قومی اسمبلی میں بجٹ پربحث کےدوران شیخ آفتاب احمد نےاظہارخیال کرتےہوئے کہا کہ جس قسم کی زبان استعمال کی جارہی ہے اس سے ایوان مقدس نہیں بنے گا۔
اعجازجاکھرانی 
رہنماپیپلزپارٹی اعجاز جاکھرانی نے قومی اسمبلی کےبجٹ سیشن پربحث میں اظہارخیال کرتےہوئے کہا کہ بات آپ اسٹیبلشمنٹ سے کرنا چاہتے ہیں اور رٹ فارم سینتالیس کی لگاتے ہیں۔
میرغلام علی تالپور 
میر غلام علی تالپور نے کہا کہ زراعت کے شعبے کی گزشتہ چند سالوں میں 6 فیصد گروتھ ہوئی ہے ٹکسٹائل سمیت دیگر مراعات شدہ شعبوں کی گروتھ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ایکسپورٹ کم ہو رہی ہیں لیکن ان شعبوں کو مراعات دی جا رہی ہیں۔
محمداقبال خان
 محمد اقبال خان نےاپنی تقریرکےدوران کہا کہ بلیو اکانومی کو ہم نے ایکسپلور ہی نہیں کیا ایس آئی ایف سی ایک سوچ اور نظریے کا نام ہے، خدارا پشتون کارڈ نہ کھیلیں لوگوں کو فوج سے نہ لڑوائیں۔
 اسدقیصر
رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نےبجٹ پربحث کےدوران وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کوئی پختون کارڈ نہیں کھیلا ہم نے اپنے مظلوم لوگوں کی بات کی ہم نے کہا آپریشن عزم استحکام کو ایوان میں لائیں اور فیصلہ پارلیمنٹ کرے۔
عثمان بادینی 
عثمان بادینی نےبجٹ اجلاس سےاظہارخیال کرتےہوئے کہا کہ اس بجٹ میں ہمارے نوجوانوں کیلئے صرف مایوسی ہے،بلوچستان سے معافی مانگنے کی نہیں بلکہ حقوق دینے کی ضرورت ہے۔
عبدالقادرگیلانی 
 عبد القادر گیلانی نےقومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئےکہاکہ وزیراعظم کو قومی مفاد میں سپورٹ کررہے ہیں سرائیکی صوبے کا بل پیش کروں گا جو مخالفت کرے گا اس کو جگہ نہیں ملے گی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بحال کریں۔
عاطف خان 
رہنماپی ٹی آئی عاطف خان نے اظہارخیال کرتےہوئےکہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف ڈیل کر کے ملک سے باہر گئے، بانی پی ٹی آئی کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے ۔
مولانامصباح الدین 
مولانا مصباح الدین نےقومی اسمبلی کےبجٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتےہوئے کہا کہ عزم استحکام کے نام پر آپریشن مسلط کیا جارہا ہے آپریشن شروع کیا گیا تو ہم اپنے گھر نہیں چھوڑیں گے۔
 شبیر علی بجارانی نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں نے پورے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے، یہ آئی ایم ایف دوست بجٹ ہے۔

گل اصغرخان

 گل اصغر خان نے اظہارخیال کرتےہوئےکہا کہ حکومت نے مشکل حالات میں مناسب بجٹ دیا ہے، سفید ہاتھی بن جانے والے اداروں کی نجکاری کرنا ہو گی۔

علی موسیٰ گیلانی

رہنماپیپلزپارٹی علی موسیٰ گیلانی نےبجٹ پربحث کےدوران اظہارخیال کرتےہوئے کہا کہ ہمیں اقلیتوں کو ان کا کوٹہ میرٹ کے حساب سے دینا چاہیے۔
اسامہ حمزہ نے کہا کہ بجٹ میں ٹیکسز کی بھرمار ہے، گندم کی خریداری میں کسان مارا گیا۔