ایک نیوز: جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان اور دیگر جماعتوں کے قائدین نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک کا آئین صوبوں اور اداروں کے اختیارات کا تعین کرتا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کچھ قوتیں ہر جگہ پر اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتی ہے،ہم اس ملک کے رہائشی ہیں ہم کیوں اس ضد کو مانیں، ملک میں ایک طبقہ حاکم رہنا چاہتا ہے ، ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ہم اس رسم کو نہیں مانتے ، ہم نے ملک اس لیے حاصل نہیں کیا کہ ہم غلامی کی زندگی گزاریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ریاست کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے، مسلح تنظیمیں اس وقت کھلے عام تمام علاقوں کو کنٹرول کر رہے ہیں، ہماری پولیس کیوں اتنی بے بس ہو چکی ہے،ملک کو مزید کمزور کیوں کیا جا رہا ہے،۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف صرف وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھا ہے، ہمیں نئی سوچ کے ساتھ اپنی منزل طے کرنا ہوگی، آئین پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے ہم یہاں پہنچے ہیں، قوم پرست جماعتیں ہوں یا قومی سطح کی جماعتیں ہم سب ایک ہی چھت کے نیچے ہیں، ہمارا سب کا ایک ملک ہے اور ایک ہی چھت پاکستان ہے ، ہم نہیں چاہتے کہ چھت ٹوٹے، ایمل ولی خان کی اتحاد کے ساتھ ہمارا اتحاد بھی مشاورت میں رہے گا۔