ایک نیوز:ملک بھرمیں بجلی کاشارٹ فال 6ہزار419میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق گرمی کی شدت میں اضافہ ہونےسےبجلی کی طلب بڑھ گئی کی جس وجہ سےشارٹ فال میں اضافہ ہوگیا۔گرمی برھتےہی بجلی کی طلب اوررسدمیں واضح فرق آگیاہے۔جس سےمختلف شہروں میں کئی کئی گھنٹےبجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
ذرائع کےمطابق ملک میں بجلی کی طلب 25 ہزار 500میگاواٹ ہے۔ بجلی کی پیداوار 19 ہزار 81 میگاواٹ ہے۔ پن بجلی سے 6ہزار95 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 657 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔
ذرائع کےمطابق نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار565 میگاواٹ ہے۔ونڈ پاور پلانٹس سے1ہزار206 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سولر پاور پلانٹس سے198بگاس سے 141اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 222 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔
ذرائع کےمطابق ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے،لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔