ایک نیوز:پنجاب اسمبلی میں توہین مذہب کے متعلق قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی راحیلہ خادم حسین کی جانب سے توہین مذہب کے حوالے سے قرارداد ایوان میں پیش کی گئی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان اس بات پر مکمل یقین رکھتا ہے کہ حق زندگی سب سے زیادہ قابل احترام حق ہے ،جیسا کہ آئین پاکستان میں درج ہے اور پاکستان کا ہر شخص آئین کی نظر میں برابر ہے، یہ ایوان ہماری حالیہ موب لنچنگ کے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیتا ہے، اس بات پر تشویش کا اظہار کرتا ہے کہ حال ہی میں ملک کےمختلف علاقوں میں ایسے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، یہ ایوان ہولناک اور المناک واقعات کی شدید مذمت کرتا ہے۔ کسی بھی مہذب معاشرے میں یہ برداشت نہیں کیا جا سکتاہے۔
خط کے متن کے مطابق یہ ایوان وفاقی اورصوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ حکومتیں ہمارے تمام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں،یہ ایوان وفاقی اور پنجاب کی حکومتوں سے بھی مطالبہ کرتاہے کہ فوری طور پر تمام ضروری اقدامات کریں، توہین مذہب کے واقعات میں ملوث افراد کی نشاندہی کی جائے اورمتعلقہ قوانین کے تحت تفتیش اور مقدمہ چلایا جائے، عدالتیں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ مذہب کے نام پر واقعات بہت بڑی برائی کی شکل اختیار کرتے جارہے ہیں،پے در پے چرچز اور توہین مذہب جیسے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں۔